جموں و کشمیر کے تعلق سے جمعیۃ علماء ہند کا ایک اہم بیان میڈیا میں آیا ہے۔ جمعیۃ کا کہنا ہے کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور سبھی کشمیری ہمارے ہم وطن ہیں۔ کوئی بھی علیحدگی پسند تحریک نہ صرف ہندوستان کے لیے بلکہ کشمیر کے لوگوں کے لیے بھی نقصاندہ ہے۔ دہلی میں ہوئی ایک میٹنگ میں جمعیۃ علماء ہند نے ایک خاص قرار داد بھی پاس کیا جس میں کشمیر کے تعلق سے جمعیۃ علماء ہند کا نظریہ رکھا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ’’ ہمیں لگتا ہے کہ کشمیری لوگوں کے جمہوری اختیارات اور حقوق انسانی کی حفاظت کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ پھر بھی یہ ہمارا مکمل یقین ہے کہ ان کی بہتری ہندوستان کے ساتھ رہنے میں ہی ہے۔ دشمن طاقتیں اور پڑوسی ملک کشمیر کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں۔‘‘

Leave a Reply