سخت گیر ہندو تنظیم ہندو سینا کے کارکنان کی طرف سے دارالحکومت دہلی میں واقع بابر روڈ کے سائن بورڈ پر سیاہی ڈال دی گئی ہے۔
ہندو سینا کے کارکنان ہفتے کے روز صبح دہلی کے کناٹ پلیس کے قریب بنگالی مارکیٹ کے بابر روڈ کی سائن بورڈ پر کالک پوت دیا اور مطالبہ کیا کہ اس سڑک کو بھارت کی کسی عظیم شخیصت کے نام منسوب کیا جانا چاہیے۔
بابر روڈ کے سائن بورڈ پر کالک پوت دی گئیہندو سینا کے صدر وشنو گپتا نے کہا: ‘ہم اس سڑک کے نام کو بدلنے کا مطالبہ کرتے ہیں، یہ سڑک کسی حملہ آور کے نام کے بجائے کسی عظیم شخصیت کے نام منسوب ہونا چاہیے۔’نیو دہلی میونسپل کونسل کی طرف سے تاحال اس پر کوئی آفشیل بیان نہیں آیا ہے۔بابر روڈ دہلی کے کناٹ پلیس کے قریب بنگالی روڈ پر واقع ہے۔

Leave a Reply