آر جے ڈی کے پوسٹر بوائے بنادئے گئے سزا یافتہ لیڈر شہاب الدین

پٹنہ( آئی این ایس انڈیا )
بہار میں پوسٹر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ ریاست میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ آر جے ڈی نے ابھی سے اس کی تیاری شروع کر دی ہے اور وہ کوئی کمی نہیں رہنے دینا چاہتی ہے۔ ہر طبقے کے لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کی کوشش جاری ہے۔ اسی کڑی میں سزا یافتہ لیڈر محمد شہاب الدین ابھی آر جے ڈی کے پوسٹر بوائے بنائے گئے ہیں۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے آج پارٹی کے اقلیتی سیل کے رکنیت مہم کا جائزہ لیا۔ اس دوران پارٹی کے بینر پر سزا یافتہ آر جے ڈی لیڈر محمد شہاب الدین کی تصویر تھی۔شہاب الدین فی الحال تہاڑ جیل میں قتل کے معاملے میں سزا کاٹ رہے ہیں۔اس پوسٹر کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں شہاب الدین کی تصویر کو ٹھیک درمیان میں رکھا گیا۔ جب اس پوسٹر کو لے کر تیجسوی یادو سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام لیڈروں کا پوسٹر لگا ہے۔ شہاب الدین جی کی پارٹی کے ایم پی رہ چکے ہیں، اس میں کون سی بڑی بات ہوگئی ۔ اتنا کہہ کر شاندار نے بی جے پی پر نشانہ سادھنا شروع کر دیا۔ تیجسوی نے کہا کہ بی جے پی نے سوامی چنمیا نند پر کیا ایکشن لیا ہے۔ پورن فلم دیکھنے والوں کو نائب وزیر اعلی بنا دیا جاتا ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ قانون اپنا کام رہا ہے، جو بھی کیس ہیں وہ کورٹ میں پےنڈگ ہیں،اس میں قانون کو اپنا کام کرنے دینا چاہئے۔ کیا اس پوسٹر سے آپ کو پرہیز نہیں ہے،تو انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لوگوں نے لگایا ہے. اس میں کیوں گریز؟ واضح ہو کہ بہار کے دبنگ لیڈر شہاب الدین سیوان لوک سبھا سیٹ سے چار بار ایم پی رہے ہیں ۔ سیوان میں شہاب الدین کا خاصا اثر سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ اس بار ان کی بیوی حنا شہاب وہاں سے لوک سبھا کا الیکشن نہیں جیت سکی۔