سعودی شہزادی ریما قومی دن کی خوشیوں میں سعودی ہم وطنوں کے ساتھ ہوئی شریک

واشنگٹن(ایم این این )
واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں مملکت کے 89 ویں قومی دن کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر واشنگٹن میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بھی موجود تھیں۔ ہیرنڈن ورجینیا میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی میں ہونے والے اس پروگرام میں امریکا میں تعلیم کے لیے مقیم متعدد سعودی طلبہ و طالبات اور ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں ثقافتی اور علاقائی سرگرمیاں پیش کی گئیں جن میں مملکت کے مختلف علاقوں کی نمائندگی سامنے آئی۔سعودی خاتون سفیر شہزادی ریما نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ “سعودی شہری ہر جگہ قومی دن منا کر اپنی بھرپور تاریخ کو سینے سے لگا رہے ہیں اور اپنے معاشرے کو آگے لے کر جانے والے مضبوط اقدامات کو متعارف کروا رہے ہیں”۔