سپریم کورٹ کا گجرات حکومت کو نوٹس:  گجرات فسادات کی متاثرہ بلقیس بانو کو دو ہفتے میں دیں سرکاری ملازمت، گھر اور 50 لاکھ روپے کا معاوضہ 




گجرات: 2002 کے گجرات فسادات کی متاثرہ اور عصمت دری کی شکار بلقیس بانو کی درخواست پر سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو معاوضہ ، نوکری اور مکان دینے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو دو ہفتوں میں 50 لاکھ معاوضہ ، سرکاری ملازمتوں اور رہائش دینے کا حکم دیا ہے۔ بلقیس بانو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے ابھی تک کچھ نہیں دیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سماعت میں عدالت نے ریاستی حکومت کو بلقیس بانو کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے گجرات کی حکومت سے قواعد کے مطابق بلقیس بانو کو سرکاری ملازمت اور رہائش فراہم کرنے کو کہا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *