ترکی جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کررہا ہے، ایس ڈی ایف کا الزام




راس العین (ایم این این) ایس ڈی ایف نے امریکی حکومت سے ترکی پر دباؤ بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ راس العین علاقے سے زخمیوں کو باہر نکالنے کے لیے ایک گذرگاہ گھولی جائے۔
سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ترکی کی فوج نے حالیہ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔اس کے علاوہ ایس ڈی ایف نے امریکی حکومت سے ترکی پر دباؤ بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ راس العین علاقے سے زخمیوں کو باہر نکالنے کے لیے ایک گذرگاہ گھولی جائے۔ان کا الزام ہے کہ معاہدے کے ایک روز کے بعد بھی ترکی نے زخمیوں کے انخلاء کے لیے راس العین سے کوئی گذرگاہ نہیں کھولا ہے۔ ایس ڈی ایف نے امریکی نائب صدر مائک پینس اور وزیر خارجہ مائک پومپیو سے اپیل کی ہے کہ دونوں رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ ترکی کو معاہدے کا پابند کریں۔ ایس ڈی ایف نے بیان جاری کر کے بتایا کہ ان کی جانب سے جنگ بندی کی کا خیال رکھا جا رہا ہے، تاہم ترکی مسلسل حملے کر کے اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *