اکستان کا مودی کےلئے ایئر اسپےس کھولنے سے انکار

پنئی دہلی 27اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا )
پاکستان نے اتوار کو دعوی کیا کہ بھارت نے اپنے وزیر اعظم نریندر مودی کی سعودی عرب کے دورے کے لئے پاکستان کے اےئراسپےس کو استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی، جسے نامنظور کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کو کہا کہ پاکستان نے بھارت کے اس درخواست کو منظور نہیں کیا ہے، جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سعودی عرب کے دورے کے لئے ان کے جہاز کو پاکستانی ایئر اسپےس سے گزرنے دینے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند نے پی ایم مودی کے ہوائی جہاز کے لئے 28 اکتوبر کو پاکستان کے اےئر اسپےس کے استعمال کی اجازت مانگی تھی۔ مودی 29 اکتوبر کو ہونے والے ایک کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب جانے والے ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی اس کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے 28 اکتوبر کو سعودی عرب جائیں گے۔پاکستانی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ جموں و کشمیر میں مسلسل جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

SHARE