جھار کھنڈ اسمبلی الیکشن : اویسی کی پارٹی مجلس 12 امیدوار اتار سکتی ہے!




رانچی: اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین بھی جھار کھنڈ میں الیکشن لڑے گی۔ پارٹی کی نظر ان سیٹوں پر ہے، جن پر مسلم ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرتا آیا ہے۔

ایسی نشستیں ایک درجن کے قریب ہیں۔ ویسے تو مجلس صدر اپنے ببان میں کہہ چکے ہیں کہ وہ تقریباََ 50 سیٹوں پر امیدوار اتاریں گے۔

اس کی تیاری بھی چل رہی ہے۔ لیکن امکان ہے کہ اویسی گڈا، صاحب گنج، جامتاڑا، پاکوڑ، ڈمریا، مدھوپور جمشید پور مشرقی، رانچی میں امیدوار اتاریں گے۔

گزشتہ انتخابات میں جامتاڑا، پاکوڑ سے اقلیتی برادری کے کانگریس ایم ایل اے جیتے تھے۔ ادھر جب سے کانگریس لیڈر منان ملک کے بیٹے کو ریاست کی کمان سونپی گئی، اس کے بعد سے پارٹی کی میٹنگ ریاست بھر میں ہونے لگی ہے۔

اس میں اچھال آئی 25 ستمبرسے، جب اویسی کا رانچی میں زبردست اجلاس ہوا ۔ اسی میں اعلان کیا گیا کہ مجلس جھارکھنڈ میں الیکشن لڑے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *