کشمیر میں ریلوے خدمات معطل، عوام مشکلات سے دوچار 




وادی کشمیر میں جاری نا مساعد صورتِحال اور عوامی ہڑتال کی وجہ سے جہاں عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، وہیں ریلوے محکمے کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق گزشتہ 13 ہفتوں میں ریلوے محکمے کو تقریباً تین کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، جو یومیہ تقریباً 3 لاکھ بنتے ہیں۔کشمیر میں ریلوے خدمات معطل، یومیہ 3 لاکھ کا گھاٹہ، اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’ ریلوے پورے ملک کی طرح کشمیر میں بھی کچھ خاص آمدنی نہیں کر رہی اور ایسی صورتحال میں نقصان ہونا محکمے کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ آنے والے ایام میں عوام کے لیے ریلوے سہولیات بحال کی جائیں گی۔قابل ذکر ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی اس ٹرین میں روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں۔

تاہم مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں (Union Territories) میں تقسیم کرنے کے بعد مواصلاتی نظام بشمول انٹرنیٹ، موبائل اور لینڈ لائن خدمات معطل کرنے کے علاوہ ریل سروس کو بھی معطل کیا گیا تھا۔

جہاں گورنر انتظامیہ کی جانب سے جموں و کشمیر کے طول و عرض میں سخت ترین بندشیں عائد کی گئی تھیں وہیں سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری اور نظر بندی کے علاوہ مواصلاتی نظام بشمول انٹرنیٹ، موبائل اور لینڈ لائن خدمات معطل کرنے کے علاوہ ریل سروس کو بھی معطل کیا گیا تھا۔ اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے مرحلہ وار بندشوں میں نرمی اور لینڈلائن و پوسٹ پیڈ موبائل خدمات کو بحال کیا گیا تاہم پری پیڈ موبائل، ایس ایم ایس خدمات اور انٹرنیٹ پر ہنوز قدغن عائد ہے، اس کے علاوہ ٹرین سروسز بھی بدستور معطل ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *