ممبئی (ملت ٹائمز)
بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ وہ مہاراشٹر میں حکومت نہیں بنا رہے ہیں، مہاراشٹر بی جے پی صدر چندرانت پاٹل نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملنے کے بعد کہا کہ ہم ریاست میں حکومت نہیں بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ”یہ مینڈیٹ ایک ساتھ کام کرنے کے لئے دیا گیا تھا، اگر شیوسینا اس مینڈیٹ کی توہین کرنا چاہتی ہے اور کانگریس این سی پی کے ساتھ حکومت بنانا چاہتی ہے تو ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ کل مہاراشٹرا کے گورنر نے بی جے پی کو سب سے بڑی پارٹی ہونے کی حیثیت سے حکومت ساز ی کی دعوت دی تھی ۔






