اے ڈی جے دنیش کمار گپتا کا دورہ دارالعلوم دیوبند ! دیوبند کے بارے میں بہت کچھ سنا تھا اور یہاں آنے کی خواہش تھی تاہم آج وہ خواہش پوری ہوگئی۔




سہارنپور: غازی آباد کے اے ڈی جے دنیش کمار گپتا نے آج مشہور اسلامی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند پہنچ کر مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی، نائب مہتمم مولانا عبدالخالق اور دیگر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سہارنپور کے دیوبند میں واقع دارالعلوم دیوبند کی تاریخ اور خدمات پر گفتگو کی گئی۔

دارالعلوم دیوبند کے ذمہ داروں نے بتایا کہ ادارہ نے ملک کی آزادی اور اس کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دارالعلوم دیوبند طلبا کو مذہبی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم سے بھی آراستہ کرتا ہے، جو دنیا بھر میں علم کی روشنی اور امن کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔

ادارہ کے ذمہ داروں نے دنیش کمار گپتا کو بتایا کہ دارالعلوم کا نظام بغیر کسی سرکاری امداد کے عوامی چندہ کے ذریعہ چلتا ہے۔

مہتمم نے بتایا کہ دارالعلوم دیوبند میں تقریباً پانچ ہزار طلبا زیرتعلیم ہیں جن کو قیام و طعام کے علاوہ طبی، کتابوں کی سہولت کے علاوہ وظائف بھی دیئے جاتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند کے اکابرین نے ملک کی آزادی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اے ڈی جے دنیش کمار گپتا نے کہا کہ انہوں نے دیوبند کے بارے میں بہت کچھ سنا تھا اور یہاں آنے کی خواہش تھی تاہم آج وہ خواہش پوری ہوگئی۔

انہوں نے دارالعلوم دیوبند کو ایک تاریخی ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 150 سال سے ملک اور ملت کے لیے بے مثال خدمات انجام دے رہا ہے۔

بعد ازاں دنیش کمار گپتا نے ادارہ کی لائبریرری میں موجود نادر نایاب کتابوں کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ نادر کتابیں علمی ذخیرہ ہے جس کی دارالعلوم دیوبند حفاظت کر رہا ہے۔ انہوں جدید لائبریری، مسجد رشید سمیت ادارہ کے دیگر تاریخی مقامات کا بھی معائنہ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *