نئی دہلی (پریس ریلیز) تعاون ٹرسٹ کا غریبوں کے درمیان اناج ،فوڈ اور ضرورت کی دیگر اشیاءتقسیم کرنے کا سلسلہ مسلسل جار ی ہے ۔ گذشتہ کل تعاون ٹرسٹ دہلی کے شرم وہار، ابوالفضل انکلیو پارٹ 3، نئی دہلی میں غریبوں، مسکینوں، یتیموں اور بیواو ¿ں میں 200 غذائی اجناس کٹس تقسیم کیا۔تفصیلات کے مطابق ہر کٹ بیس کیلو چاول، دس کیلو آٹا، دو کیلو چنا، دو کیلو مسور دال، دو کیلو شکر، نصف کیلو چائے پتی، دو کیلو بیسن اور تین لیٹر ریفائن تیل وغیرہ پر مشتمل تھی۔اس موقع پر بڑی تعدا د میں ضرورت مندوں نے فائدہ اٹھایا اور تعاون ٹرسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی ایسے لوگوں کو جزائے خیر دے جو ضرورت کے موقع پر ہمارے کام آتے ہیں ۔
واضح رہے کہ تعاون ٹرسٹ ملک ہندوستان کا ایک معروف رفاہی اور غیرحکومتی ادارہ ہے، جو پچھلے تیس سالوں سے ڈاکٹر محمد منظور عالم صاحب کی زیر قیادت ملک کی مختلف ریاستوں میں اپنی بے لوث خدمات انجام دے رہا ہے۔ اب تک 109475 لوگوں نے ٹرسٹ کے مختلف پروگراموں اور منصوبوں سے فائدہ اٹھایا ہے۔ٹرسٹ کے متعلقہ منصوبے کو رو بہ عمل لانے میں عالمی اسلامی رفاہی تنظیم، کویت نے تعاون کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تنظیم دنیا کے مختلف ملکوں میں بھوک کے خلاف انسانی پہل کے پروجیکٹ کے تحت عظیم کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہے۔ اس موقع پر شروم وہار کی پوری کالونی میں اشیاءخوردنی کی غریبوں میں تقسیم سے خوشی کی لہر دوڑ گئی اور علاقہ کے سبھی لوگوں نے اسے پسند کیا۔

Leave a Reply