اکیڈمی کے 29 ویں سمینار کی اکیڈمی اور میزبان کی جانب سے مکمل تیاری ہوچکی تھی لیکن پورے صوبہ میں دفعہ 44 نافذ ہے اور انتظامیہ نے تحریری طور پر منع کیاہے اس لئے مقررہ تاریخ میں سمینا رملتوی کیا جارہاہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
معروف ادارہ اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا دیوبند میں منعقد ہونے والا انتیسواں فقہی سمینار ملتوی ہوگیا ہے ۔ یہ سمینار 30 نومبر تا 2دسمبر کو دیوبند میں دارالعلوم وقف میں منعقد ہوناتھا ،پوری تیاری بھی ہوچکی تھی لیکن اتر پردیش میں دفعہ 44 نافذ ہونے کی بنیاد پر انتظامیہ نے اجازت نہیں دی اور تحریری طور پر پروگرام کرنے سے منع کردیا جس کے بعد اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیاکو مقررہ تاریخ میں اپنا سمینار ملتوی کرنے کا فیصلہ کرناپڑاہے ۔
اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے تمام مندوبین اور متوقع شرکاءکے نام خط لکھ کر اطلاع دی ہے کہ اکیڈمی کے 29 ویں سمینار کی اکیڈمی اور میزبان کی جانب سے مکمل تیاری ہوچکی تھی لیکن پورے صوبہ میں دفعہ 44 نافذ ہے اور انتظامیہ نے تحریری طور پر منع کیاہے اس لئے مقررہ تاریخ میں سمینا رملتوی کیا جارہاہے ۔ حالات جیسے مواقع ہوں گے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔






