نئی دہلی: ( پریس ریلیز) آل انڈیامائنارٹیزفرنٹ (اے آئی ایم ایف)نے کہاکہ اس کاموقف سپریم کورٹ کے فیصلے پر واضح ہے،تمام مسلم لیڈران کوعدالت عظمی کے فیصلے کوقبول کرناچاہئے۔آج نئی دہلی میں منعقدہ اے آئی ایم ایف کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں مسلمانوں سے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست داخل نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔پریس ریلیزمیں جاری بیان کے مطابق اے آئی ایم ایف کے صدرایس ایم آصف نے کہاکہ تمام مسلمانوں کوعدالت عظمی کے فیصلے کوقبول کرناچاہئے۔ایس ایم آصف نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے تمام مسلم تنظیموں اورمذہبی لیڈران نے واضح طورپرکہاتھاکہ عدالت کاجوبھی فیصلہ ہوگاوہ سب کیلئے قابل قبول ہوگا۔ اگرفیصلہ رام مندرکے حق میں آتاہے تومسلمان خاموش رہیں گے اوراگربابری مسجدکے حق میں جاتاہے تو عدالت کاشکریہ اداکریں گے۔اے آئی ایم ایف صدرنے کہاکہ نظرثانی درخواست دائرکرنے کاکوئی فائدہ نہیں ہوگاکیوں کہ سپریم کورٹ پہلے ہی رام مندرکے حق میں فیصلہ دے چکاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کچھ مذہبی لیڈران کے بابری مسجدکیلئے 5ایکڑزمین کی پیشکش کوٹھکرانے کی بات بالکل غلط ہے کیوں کہ زمین کاتعلق اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ سے ہے۔ایس ایم آصف نے آخر میں ملک کی عوام سے امن وہم آہنگی بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پوری عوام کوسپریم کورٹ کے دئے فیصلے کوقبول کرناچاہئے۔

Leave a Reply