میں گورنر کو استعفیٰ دینے جا رہا ہوں: دیویندر فڑنویس

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ ان کے پاس نمبر نہیں ہے اور اب وہ گورنر کے پاس اپنا استعفیٰ نامہ سونپنے کے لیے جا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں فڑنویس نے کہا کہ ’’مہاراشٹر کی عوام نے بی جے پی-شیوسینا اتحاد کو حکومت بنانے کے لیے مینڈیٹ دیا تھا لیکن شیوسینا نے ہمارا ساتھ چھوڑ دیا اور کانگریس و این سی پی سے بات چیت کرنے لگی۔‘‘

دیویندر فڑنویس نے بی جے پی کو ملی 105 سیٹوں کا حوالہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ سب سے زیادہ سیٹیں بی جے پی کو حاصل ہوئی تھیں اور عوام چاہتی تھی کہ بی جے پی حکومت بنے لیکن 70 فیصد سیٹ حاصل کرنے والی بی جے پی کا ساتھ شیوسینا نے چھوڑ دیا۔‘

https://twitter.com/ANI/status/1199268406421114880?s=19