جھارکھنڈ: انتظامیہ نے اویسی کے ہیلی کاپٹر کو اترنے نہیں دیا، ہزاروں شائقین کو مایوس ہوکر گھر لوٹنا پڑا






رانچی: (ملت ٹائمز)جھارکھنڈ میں 27نومبر کو گڑھوا میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی ریلی رد ہوگئی اور اس کی وجہ یہ تھی کہ انتظامیہ نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی کا ہیلی کاپٹر اترنے نہیں دیا۔ ملت ٹائمز کو ملی تفصیلات کے مطابق اسد الدین اویسی اپنے وقت رانچی ایئر پورٹ پہونچ گئے تھے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر سے انہیں گڑھوا اسمبلی حلقہ میں جانا تھا لیکن انتظامیہ نے ہلی کاپٹر اترنے نہیں دیا اور اس طرح اس ریلی میں اویسی اپنے چاہنے والوں سے خطاب نہیں کرسکے۔ یہ ریلی گڑھوا کے ہائی اسکول میں منعقد کی گئی تھی جس میں ہزاروں لوگوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایم ایم خان یہاں سے مجلس کے نمائندہ ہیں۔ انتظامیہ نے اب تک کوئی وجہ نہیں بتائی ہے کہ ان کی ریلی کیوں رد کی گئی ۔

اویسی کی دوسری ریلی بشوا اسمبلی حلقے میں تھی جہاں انہوں نے پہونچ کر عوام سے خطاب کیا ۔
واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں 30 نومبر کو پہلے مرحلے کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے وہاں کل پانچ مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کل 13سیٹوں پر جھارکھنڈ میں الیکشن لڑرہی ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *