ریاست کرناٹک کے 15 اسمبلی نشستوں پر گذشتہ دنوں ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سخت سکیورٹی کے دوران آج صبح 8 بجے سے جاری ہے۔ یہ نتائج یدیو رپا حکومت کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔ شروعاتی رجحان میں بی جے پی کو گیارہ، کانگریس کو دو، جے ڈی ایس ایک اور دیگر کو ایک سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
کرناٹک کی 15 اسمبلی نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کا آج اعلان کیا جائے گا، جس کے لیے صبح 8 بجے سے ووٹوں کی رائے شماری جاری ہے۔ اس کے لیے کاؤنٹنگ مقام پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
شروعاتی رجحان میں بی جے پی کو گیارہ، کانگریس کو دو، جے ڈی ایس اور دیگر کو ایک ایک سیٹ ملنے کی امید ہے۔
ضمنی انتخابات کے نتائج یدیورپا حکومت کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔ بی جے پی حکومت کو اگر اقتدار میں برقرار رہنا ہے تو اسے 15 میں سے 6 سیٹیں جیتنا لازمی ہے۔
وہیں کاؤنٹنگ کے لیے انتظامیہ نے پوری تیاری کرلی ہے اور سخت سکیورٹی کے درمیان کاؤنٹنگ جاری ہے۔
ضلع ہاویری کے دو اسمبلی حلقوں کیرور اور رانی بنور سمیت متعدد نشستوں پر ضمنی انتخابات پانچ دسمبر کو ہوئے تھے۔
ان دو اسمبلی حلقوں کے نتائج دیوگیری کے گورنمنٹ انجینیئرنگ کالج میں آج صبح آٹھ بجے شروع ہوں گی۔ اس سے قبل ووٹنگ مشینوں کو پولیس کی سخت حفاظت کے تحت رکھا گیا تھا۔

Leave a Reply