نئی دہلی: (نمائندہ) ملک کے سبھی امن پسند شہریوں کی جانب سے غصے کا اظہار کرنے کے لئے راجدھانی دہلی کے علاقے لکشمی نگر میں مقامی لوگوں کی جانب سے بھی این آر سی اورشہریت ترمیمی بل کے خلاف ایک زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد علاقے کے ہزاروں افرادNRC اورCAB کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سید شاداب حسین رضوی نے جلوس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ وقت سارے شکوے بھلاکر تمام امن پرست اور سیکولرعوام کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان دونوں قانون کے نتائج میں صرف مسلمانوں کو پریشانی ہی نہیں ہوگی بلکہ پورے ملک کے عوام اس پریشانی کا شکار ہوں گے۔جناب محمد شاداب نے کہا کہ ایک طرف تو ملک کو آمیریت کی طرف لے جایا جارہا ہے۔ دوسری طرف امن پرست سو رہے ہیں۔ پہلے تین طلاق کے معاملے میں اہل حدیث اور وہابی خاموش رہے کہاکہ یہ حنفیوں کا معاملہ ہے۔ پھر سارے مسلمان 370 پر خاموش رہے کہا کہ یہ کشمیریوں کا معاملہ ہے۔ کبھی بابری مسجد کیس میں مسلمانوں کو امن کے نام پر خاموش رکھا گیا، لیکن اب یہ معاملہ محض جمہوریت کا نہیں بلکہ مسلمانوں کی عزت و آبرو کا ہے۔سید شاداب حسین رضوی نے مزید کہا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ برائی کو روکے اور ہر ہندوستانی چاہے وہ ہندو یا مسلم سبھی پریہ فرض ہے کہ وہ ملک کے آئین کی حفاظت کرے۔مظاہرہ کو کامیاب بنانے میں وقار چودھری ، رئیس الدین سیفی، محمد اظہر، سعد احمد، انیس الحق، ثاقب سیفی وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔انکے علاوہ وہاں کے مقامی باشندے ، دوکاندار ،نوکری پیشہ لوگوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

Leave a Reply