شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی میں احتجاج کے پیش نظر کل بند تھے 15 میٹرو اسٹیشن ، جانیں آج کیا حال ہے






نئی دہلی: (ایم این این ) دہلی میٹرو ریل کارپویشن نے میٹرو ٹرین کی آمدورفت معمول کے مطابق ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرتشدد احتجاج کے پیش نظر قومی راجدھانی میں 15 میٹرو اسٹیشنوں کے دروازے بند کردئے گئے تھے۔ ان اسٹیشنوں پر مسافروں کی آمدورفت کو روک دیا گیا تھا ، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو پریشانیاں ہوئی تھیں۔

دہلی میٹرو نے پیر کی صبح ٹویٹ کرکے سبھی میٹرو اسٹیشنوں کے دروازے کھولنے کا اعلان کیا۔ تاکہ آفس آنے جانے والوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دہلی میٹرو نے سبھی اسٹیشنوں پر معمول کے مطابق میٹرو چلنے کی جانکاری دی۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے کئی علاقوں میں 15 دسمبر کو پرتشدد احتجاج ہوا تھا۔ تاہم جنوبی دہلی کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے ، جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں میٹرو اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا تھا۔ ان اسٹیشنوں پر مسافروں کی آمدورفت کو روک دیا گیا تھا۔

دراصل شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے تھے۔ پولیس نے مظاہرین پر قابو پانے کی کوشش کی اور طاقت کا استعمال کیا ، جس کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوگئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ احتجاج پرتشدد ہوگیا ، جس کے بعد دہلی میٹرو کے کئی اسٹیشنوں پر آمدورفت روک دی گئی۔ بالخصوص جامعہ ملیہ اسلامیہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں حالات زیادہ خراب ہوگئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *