نئی دہلی (ملت ٹائمز)
بھارتیہ جنتا پارٹی نے کل 20دسمبر کو پارٹی دفتر میں تمام سکریٹریز کی میٹنگ طلب کی تھی جسے اب بی جے پی کے کارگزار صدر نے منسوخ کردیاہے ۔
شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک گیر مظاہرہ جاری ہے اور آج تقریبا ہندوستان کے سبھی شہر،دیہات اور قصبہ میں احتجاج ہورہاہے جس کی بنیاد پر بی جے پی نے اپنی میٹنگ ملتوی کردی ہے ۔
اے این آئی نیوز ایجنسی کے مطابق بی جے پی کے کارگزار صدر نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے تعلق سے ایک جنرل سکریٹریز کی ایک میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاتھا جسے ملتوی کردیاہے۔
Delhi: Meeting of party General Secretaries called by BJP working president JP Nadda tomorrow, has been postponed. https://t.co/YeS54crtde
— ANI (@ANI) December 19, 2019






