موتیہاری: ( فضل المبین ) مہاتما گاندھی کی کرم بھومی مشرقی چمپارن کی ہر چھوٹی بڑی سڑکوں پر عوامی سیلاب امڈ پڑا ۔ سیاہ قانون سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں لوگوں کا زبردست ہجوم تھا ۔ ہزاروں کی تعداد میں ہاتھ میں ترنگا اور مختلف جھنڈے لئے لوگ سی اے اے جیسے ظالمانہ قانون کو واپس لینے کا مطالطہ کرتے ہوئے نعرے لگارہے تھے۔احتجاج کرنے والوں میں ہر عمر اور ہر طبقے کی نمائندگی دیکھی گئی۔ لیکن بڑی تعداد میں آئین اور جمہوریت کی حفاظت کے نعرے کے ساتھ نو جوان سڑکوں پر اتر آئے۔ آج صبح 8بجے سے ہی شروع ہوچکا تھا،سڑکیں سن سان اور ریل آمد و رفت پوری طرح متاثر رہی۔
بہارمیں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) اور قومی شہریت رجسٹر(این آر سی ) کے خلاف راشٹریہ جنتا دل ، آل انڈیا کانگریس ، راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ، ہندوستانی عوام مورچہ ، جمیعت علماء اور کچھ مسلم تنظیموں کی اپیل پر آج بہاربند کے دوران بڑی تعدادمیں لوگوں نے سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کیا اور ریل گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر رہی ہے ۔ ڈھاکہ ایم ایل اے فیصل رحمن اور ہرسدھی ایم ایل اے راجندر رام این ایچ 28 پر بیٹھ کر مظاہرہ کیا ۔ ان کے ساتھ پارٹی کارکنان نے سڑکوں پر اترکر ٹائر جلا کر آمد ورفت روک دیا ۔ وہیں راجندر رام نے دستور ہند کے ساتھ ہوئے چھاڑ پر ’’ہون،، بھی کیا ۔ اس موقع پر فیصل رحمان نے کہاکہ : حکومت کالا قانون لاکر ایک بڑے طبقے کو قید کرنا چاہتی ہے جبکہ پہلے سے بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان اپنے گھروں کے اندر قید ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس قانون سے سب سے زیادہ پریشان غریب ، دلت، پسماندوں کو ہونا ہے ۔ جن کے پاس کھانے کیلئے دووقت کی روٹی نہیں ہے وہ کہاں سے زمین یا دیگر کوئی دیگر دستاویزدکھا کر اپنے کو ہندوستانی شہری ثابت کر پائیں گے۔ بندحامیوں نے این آ ر سی اور سی اے اے کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ لیڈران نے کہاکہ ملک کے مفادمیں حکومت کو یہ قانون واپس لینا پڑے گا۔ حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج پورا ملک جل رہا ہے ۔جگہ ۔ جگہ طلباءمظاہرہ کر رہے ہیں اور حکومت انکے خلاف سختی سے پیش آرہی ہے ۔ حکومت کا قدم ملک کو پسماندگی میں لے جانے والا ہے۔ ادھر مظاہرین نے راجد لیڈروں کی قیادت میں ڈھاکہ ، لکشمی عدو کی قیادت میں چریا سمیت پکڑی دیال ، چکیا ، سگولی، مہسی ، گھوڑا صحن ، رکسول ، کیسریا ، کلیان پور میں بند کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ضلع میں ریل آمدورفت پوری طرح متاثر رہاہے ۔ ۔وہیں بند کودیکھتے ہوئے ضلع کے سبھی اہم اسکولوں نے آج تعطیل کا اعلان کر دیا تھا۔ خبر کے لکھے جانے تک ضلع کے ہر حلقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج کا بہار بند پر امن اور پر اثر رہا ۔

Leave a Reply