نئی دہلی: ہندوستان میں نئے سال کا جشن اس مرتبہ جس انداز میں منایا گیا، ویسا شاید کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔ دراصل پورے ملک میں شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے مودی حکومت کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نئے سال کے جشن کو معنی خیز بنا دیا۔ کئی مقامات پر رات کو 12 بجتے ہی احتجاجی مظاہروں نے مزید شدت اختیار کر لی اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگنے شروع ہو گئے۔ دہلی واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دروازے پر بڑی تعداد میں طلبا و مقامی افراد کینڈل جلا کر مظاہرہ کرتے اور نئے سال کا جشن مناتے نظر آئے۔ دہلی کے کچھ مقامات پر تو مظاہرین نے دلچسپ اور معنی خیز پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Leave a Reply