اچھے دن آگئے،نئے سال میں مہنگائی کاتحفہ ریلوے نے کرائے میں اضافہ کیا ، یکم جنوری سے سفر مہنگا

 

 

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)منگل کو عام آدمی کو ایک بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔اچھے دن کاوعدہ کرکے مہنگائی کی مارچوطرفہ ماری جارہی ہے،خواتین کے تحفظ،سب کاساتھ سب کاوکاس کی طرح اچھے دن  کانعرہ بھی جملہ ہی ثابت ہواہے۔نئے سال کی آمدکے ساتھ راحت کی بجائے بوجھ ڈالاگیاہے۔عام لوگ کہہ رہے ہیں کہ اوردوبی جے پی کوووٹ،پیاز،تیل،لہسن،آلو،پٹرول،ڈیژل کے بعد عام لوگوں کی جیب پرزبردست ڈاکہ ڈالاگیاہے ۔ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔ یہ اضافہ زیادہ سے زیادہ 4 پیسے تک کیا گیا ہے۔ اب مسافروں کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ کرایہ اداکرناپڑے گا ، جس کا طویل فاصلے پر سفر کرنے والے مسافروں پر بہت زیادہ اثر پڑے گا۔ بڑھے ہوئے کرایوں کا اطلاق یکم جنوری ، 2020 ءسے ہوگا۔ نان اے سی سیکنڈ کلاس کرایوں میں 1 پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ سلیپر کلاس کے کرایے میں بھی 1 پیسے کا اضافہ کیاگیاہے۔ جبکہ فرسٹ کلاس کے کرایوں میں 1 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ میل ایکسپریس ٹرینوں میںبڑھے ہوئے کرایوں کے بارے میں اضافہ کیاگیاہے۔سیکنڈ کلاس کے کرایوں میں 2 پیسے ، سلیپر کلاس کے کرایوں میں 2پیسے اور فرسٹ کلاس کے کرایوں میں 2 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اے سی زمرے میں اے سی چیئر کار کے کرایے میں 4 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،اے سی 3 ٹیر ، 4 پیسے ، اے سی 2 ٹیر کرایہ میں 4 پیسے اور اے سی فرسٹ کلاس کے کرایے میں بھی چار پیسے کا اضافہ کیاگیاہے۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین وی کے یادو نے جمعرات کے روز کہاکہ ریلوے مسافروں اور مال بردارانہ نرخوں کومعقول بنانے کے عمل میں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ کیا اس عمل کے تحت کرایہ میں اضافہ کیا جائے گا۔ یادو نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ہندوستانی ریلوے نے کم ہوتی ہوئی آمدنی سے نمٹنے کے لیے متعدداقدامات کیے ہیں۔چیئرمین نے مزید کہا کہ کرایوں میں اضافہ ایک حساس مسئلہ ہے اور حتمی فیصلہ لینے سے پہلے طویل بحث کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم کرایہ اور مال ڈھلائی کے نرخوں کو معقول بنا رہے ہیں۔اس پرغورکیاجارہاہے۔ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا ، یہ ایک حساس موضوع ہے۔ چونکہ فریٹ چارجز پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہیں لہٰذا ہمارا مقصد سڑک سے زیادہ سے زیادہ ٹریفک ریلوے تک لاناہے۔