بہار:22 پولیس افسران کا تبادلہ، اوپیندر شرما بنے پٹنہ کے نئے ایس ایس پی

 

پٹنہ(آئی این ایس انڈیا)محکمہ داخلہ نے بدھ کو بہار کے 22 پولیس افسران کا تبادلہ کیا ہے۔5 پولیس افسران کو ترقی ملی ہے۔اوپیندر شرما پٹنہ کے نئے ایس ایس پی بنائے گئے ہیں۔اس سے پہلے وہ موتیہاری کے ایس پی تھے،پٹنہ ایس ایس پی وقار ملک کو پروموشن ملا ہے۔انہیں جرائم تحقیق کے سیکشن میں ڈی آئی جی بنایا گیا ہے۔آزاد ممبر اسمبلی اننت سنگھ کے خلاف کارروائی کرکے بحث میں آئیں باڑھ اے ایس پی لپی سنگھ کو بھی پروموشن ملا ہے،انہیں مونگیر ایس پی کی ذمہ داری ملی ہے۔