رابڑی نے وزیر اعلی نتیش کوکہا بھوت ، لالو بولے ووٹ کی جھاڑ پھونک سے عوام اس بھوت کو بھگا ئیں گے

پٹنہ ( آئی این ایس انڈیا )
وزیر اعلی نتیش کمار کے بیان کے بعد بہار میں بیان بازی کی سیاست جاری ہے۔ جمعہ کو سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی نے ٹویٹ کر نتیش پر طنز کیا۔ رابڑی نے کہا کہ غریبوں کے کھیون ہار جب 2005 میں وزیر اعلی رہائش سے نکلے تھے، تب اس میں ایک بھوت گھسا تھا۔سی ایم ہاوسنگ میں بھوت رہتا ہے۔ صاحب کے اس جملے کے معنی سمجھ نہ سکیں ، لیکن 15 سال بعد بھی نیتش کمار جب وزیراعلی ہاوس میں صبح صبح آئینہ دیکھتے ہیں تو انہیں بھوت ہی نظر آتا ہے۔ ادھر آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے بھی ٹویٹ کر نتیش پر نشانہ سادھا ہے ۔ لالویادو نے ٹویٹ کر لکھا کہ اس بار عوام سی اےم کے بھوت کو ووٹ کی جھاڑ پھونک سے چھڑا دے گی۔بھیانک بے روزگاری، مہنگائی،لچر بندوبست، بدحال تعلیمی نظام اور رشوت خوری بھوت پریت جیسے ڈراونے مسائل کی بات نہ کرکے ’چھلیا ‘ لوگ عوام کو الجھانے کے لئے بھوت کی باتیں کرتے ہیں ۔