رائے پور(آئی این ایس انڈیا)
جمعہ کی دوپہر چھتیس گڑھ کے دارالحکومت کی اہم سڑکوں پرسی اے اے اوراین آرسی کی مخالفت میں نعرے لگائے گئے۔ نصف درجن سے زیادہ سماجی تنظیموں نے یہ ریلی نکالی اور شہریت کے نئے قانون کی مخالفت کی۔ریلی میں زیادہ تر لوگ مسلم کمیونٹی کے نظر آئے۔انھوں نے نعرے لگائے،ہندو،مسلم بھائی بھائی ۔کچھ کانگریسی لیڈر بھی ریلی کی حمایت میں نظر آئے۔کچھ لوگوں نے سر پر خود کوآئین کامحافظ بتاتے ہوئے ٹوپی لگا رکھی تھی۔کچھ لوگوں نے پہلے چوک پر نعرے بازی کی۔ اس کے بعد مختلف گروپوں میں یہ لوگ شہر کے بڑھاتالاب میںواقع دھرناکی جگہ جمع ہوئے۔ہاتھوں میں آئین کی کاپی لی ۔عظیم انقلابیوں کی تصاویر لے کر ہر عمر کے لوگوں نے ریلی نکالی۔






