نئی دہلی: (ملت ٹائمز) اوکھلا کے شاہین باغ میں کالندی کنج روڈ پر آج بائیسویں دن بھی شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کے خلاف خواتین کا احتجاج جاری ہے ۔ اس دوران آج شام چار بجے کے قریب پولس افسران وہاں پہونچنے کی کوشش کی اور مطالبہ کیا روڈ پر سے دھرناختم کیا جائے تاہم عوام نے ان کا مطالبہ مسترد کردیا اور کہاکہ جب تک حکومت کے افراد نہیں آئیں گے اور سی اے اے کو واپس نہیں لیاجائے گا ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ اس دوران کالندی کنج روڈ پر واقع ایک شورم کے مالک ناصر حسین نے بھی کچھ افراد کے ساتھ وہاں پہونچ کر ہنگامہ کیا اور کہاکہ یہ راستہ صاف کیا جائے ہمارا نقصان ہورہاہے لیکن لوگوں نے انہیں بھی وہاںسے جانے پر مجبور کردیا ۔
ملت ٹائمز کے نمائندہ کے مطابق پولس اب اپنی جگہ لوٹ چکی ہے اور خواتین کا احتجاج جاری ہے ۔ اس بیچ آج شام میں وہاں سکھوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا پتلہ نذر آتش کیا جائے گا ۔ مظاہرین کا کہناہے کہ پاکستان میں ننکانہ صاحب پر حملہ شرمناک ہے اور اس موقع پر ہم اپنے سکھ بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔آج کے پروٹیسٹ میں سکھ برادری کے عوام بھی بڑی تعداد میں شریک ہورہے ہیں ۔

Leave a Reply