میرے والد کی ہلاکت امریکہ کیلئے سیاہ موت ثابت ہو گی : زینب سلیمانی

دبئی(آئی این ایس انڈیا)ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے مقتول سربراہ قاسم سلیمانی کی بیٹی نے دھمکی دی ہے کہ سلیمانی کی موت کا انتقام لینے کے لیے امریکا اور اسرائیل پر کاری ضرب لگائی جائے گی۔قاسم سلیمانی جمعے کو علی الصبح بغداد میں امریکی حملے میں مارا گیا تھا۔پیر کے روز تہران میں قاسم سلیمانی کے جنازے کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے زینب سلیمانی کا کہنا تھا کہ اس کے باپ کی موت امریکہ اور اسرائیل کے لیے ’سیاہ دن‘ کا پیغام لے کر آئی ہے۔زینب نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو سلام پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ سلیمانی کی موت کا انتقام لیا جائے۔ زینب کے مطابق اسے معلوم ہے کہ نصر اللہ کی جانب سے سلیمانی کی موت کا انتقام لیا جائے گا۔