جے این یو تشدد کی مخالفت میں سینٹ اسٹیفن کالج کے طلبا کا کلاس سے بائیکاٹ ہم آئین کے تحفظ کےلئے یہاں کھڑے ہیں : جمیع طلباء

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)
جواہر لال نہرو یونیورسٹی (JNU) میں طلبا اور اساتذہ کے ساتھ ہوئے تشدد کی مخالفت میں دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفن کالج کے طلبا نے بدھ کو کلاس کا بائیکاٹ کیا۔ طلبا نے کلاس کا بائیکاٹ کرنے کے بعد کالج کیمپس میں آئین کی تمہید بھی پڑھی ۔ سینٹ اسٹیفن کے طلبا نے آٹھ سیکنڈ کا ویڈیو بھی بنایا، جسے بعد میں ٹویٹ پر پوسٹ کیا گیا اس ویڈیو میں کالج کے 100 کے قریب طلبا علم ہاتھ میں بینر لئے نظر آرہے ہیں ، ساتھ ہی وہ جے این یو کے طلبا کی حمایت میں نعرے بھی لگا رہے ہیں۔ سینٹ اسٹیفن کالج کے ایک سابق طالب علم نے ٹویٹ کر کہا کہ آج سینٹ اسٹیفن کالج میں طلبا نے کلاس کا بائیکاٹ کیا، ساتھ ہی انہوں نے آئین کی تمہید بھی پڑھی ۔یہ اپنے آپ میں انتہائی نایاب منظر ہے۔ ہم #WeStandWithJNU اور #NoCAANoNRC کی پُر زو رحمایت کرتے ہیں۔ طلبا نے اس احتجاج کے دوران اپنے ہاتھوں میں بینر لیا ہوا تھا۔ ان میں سے ایک بینر پر لکھا تھا کہ ہم یہاں اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہیں نہ کہ کی طرح کی شرانگیزی کے لیے ۔ کالج کیمپس میں طلبا نے نعرے لگائے کہ کل بھی تم ہارے تھے، آج بھی تم ہاروگے ، کل ہم بھی جیتیں تھے آج بھی ہم جیتیں گے۔خیال رہے کہ بالی وڈ ایکٹر دیپکا پاڈوکون کو لے کر ہو رہی زعفرانی مخالفت کے درمیان اب مودی حکومت کے وزیر پرکاش جاوڈےکر نے دیپکا پادکون کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان جاری کر کہا کہ اس ملک میں کسی کو بھی اپنی فکر کے مطابق کہیں بھی جانے کا حق ہے، اس لیے اسے لے کر کوئی روک نہیں ہونی چاہئے۔ خیال رہے کہ کئی بی جے پی لیڈروں نے تو دیپکا کے جے این یو جانے پر انہیں ٹکڑے ٹکڑے گینگ کا رکن بھی بتانا شروع کر دیا تھا۔