دہلی اسمبلی انتخابات: کرن سنگھ تنور کے حامیوں کا ٹکٹ کےلئے جے پی نڈا کے گھر کا گھیراؤ، بھاچپا ہائی کمان برہم

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)دہلی اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ کو لے کر بی جے پی لیڈر طرح طرح کے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں۔اسی کڑی میں بی جے پی لیڈر کرن سنگھ تنور کے حامیوں نے اپنے لیڈر کو ٹکٹ دلانے کے لئے بی جے پی کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا کے گھر کا گھیراوکیا اور قریب نصف گھنٹے تک جم کر نعرے بازی کی،بعد میں ان کارکنان کو پولیس نے طاقت کا استعمال کر کے وہاں سے ہٹا دیا۔مظاہرے کے دوران حامیوں نے جے پی نڈڈا سے ملاقات کا بھی وقت مانگا لیکن انہوں نے ملنے سے صاف انکار کر دیا۔ذرائع کی مانیں تو کرن سنگھ تنور کی اس حرکت سے بی جے پی کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا، بی جے پی صدر امت شاہ میں ناراضگی ہے۔غور طلب ہے کہ بی جے پی نے کل 57 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی لیکن اس میں دہلی کینٹ اسمبلی کو ہولڈ پر رکھا ہے۔کرن سنگھ تنور کے حامیوں کو ایسا خدشہ ہے کہ شاید ان کا ٹکٹ کٹ جائے۔اسی خدشہ کے تحت پارٹی پر دباو بنانے کی حکمت عملی سے تنور کے حامی ہفتہ صبح جے پی نڈڈا کی رہائش گاہ پر جمع ہو گئے،تقریبا آدھا گھنٹے تک حامیوں نے جم کر نعرے بازی کی اور تور کو دہلی کینٹ سے الیکشن لڑانے کی مانگ کی۔ذرائع کی مانیں تو ایک حکمت عملی کے تحت یہ مظاہرہ کروایا جا رہا ہے۔تنور کے حامیوں کو لگ رہا ہے کہ سیٹ ہولڈ کرنے کے پیچھے کہیں یہ حکمت عملی نہیں کہ ان کا ٹکٹ کاٹ دیا جائے۔کیونکہ، اب تک بھارتیہ جنتا پارٹی کے سب سے اعلی رہنماوں میں سے ایک بڑے لیڈر کرن سنگھ تنور کی پیروی کرتے رہے ہیں اور ان بدولت 6 بار کرن سنگھ تور کو دہلی کینٹ سے ٹکٹ ملا۔تنور 3 بار انتخابات جیتے ہیں اور 3 بار ہار چکے ہیں۔اس بار بی جے پی نے دہلی کینٹ کا ٹکٹ ہولڈ کر اپنے ارادے صاف کر دیا ہے۔ذرائع کی مانیں تو تنور کے حامیوں کے مظاہرے کی معلومات کے بعد بی جے پی کے صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ خاصے ناراض بتائے جا رہے ہیں۔