موقع کے باوجود پولیس نے حملہ آ ور کو نہیں روکا،فائرنگ سے پہلے جے شری رام ،دلی پولیس زندہ آباد کالگایا نعرہ

نئی دہلی: جامعہ یونیورسٹی کے قریب شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرے میں ، ایک شخص بندوق لے کر گھس گیا اور پھر فائرنگ کردی۔ اس دوران ، فائرنگ کرتے ہوئے ، اس نے کہا’یہ لو آزادی’ اس فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ تقریبا 1 1:40 بجے پیش آیا ، جس کے بعد انتشار کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباءراج گھاٹ تک پیڈل یاترا کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ تب ہی ایک نوجوان اس کے پاس آیا اور اس نے فائرنگ کرتے ہوئے کہا ‘یہ لو آزادی’ اورساتھ ہی دہلی پولیس زندہ باد کا نعرہ بھی لگا یا۔حالانکہ گولی چلانے والے شخص کی پہچان ہو گئی ہے اس کا نام گوپال بتایا جا رہا ہے ۔گولی جامعہ میں پڑھنے والے شاداب نامی طالب علم کے ہاتھ میں لگی۔ شاداب کو ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے لیا ہے۔اس واقعے کے وقت پولیس کے پاس خاصہ وقت تھاوہ اسے روک سکتی تھی لیکن نہیں ،تو کیا اس دہشت گردی میں پولیس کی وردی تو نہیں ؟