راحت اندوری نے وزیر اعظم کو دیا مشورہ ,کہا -کسی پڑھے لکھے آدمی سے سمجھیں ملک کا آئین

نئی دہلی(ملت ٹائمز): مشہور شاعر راحت اندوری نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ملک کے آئین کو پڑھے لکھے شخص سے سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ اس میں کیا لکھا ہے اور کیا نہیں۔راحت اندوری نے یہ بات جمعرات کی شب شہر کے علاقے بروالی چوکی میں شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) ، نیشنل قومی رجسٹر (این آر سی) اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کے خلاف گذشتہ کئی دنوں سے چل رہے احتجاج میں اپنی تقریر کے دوران کہا۔آج ملک میںاکثر جگہوں پراس کے خلاف احتجاج جاری ہے۔” سبھی کا خون ہے شامل ہے یہاں مٹی میں کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے“کہنے والے 70 سالہ شاعرراحت اندوری کے خطاب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اندوری نے کہا ، “میں وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ دستور کو پڑھنے کے قابل نہیں ہیں تو ایک پڑھے لکھے آدمی کو بلا کراس سے پڑھے اور سمجھنے کی کوشش کریں کہ اس میں کیا لکھا ہے اور کیا نہیں ہے۔”