نئی دہلی (ملت ٹائمز)
شاہین باغ کی خواتین نے فیصلہ کیاہے کہ 16 فروری کو وہ شاہین باغ سے وزرات داخلہ کی جانب جائیں گی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے بات چیت کریں گے ۔ شاہین باغ کی خواتین نے یہ فیصلہ وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان کے بعد کیاہے جس میں انہوں نے کہاکہ ہم مظاہرین سے بات چیت کیلئے تیار ہیں اور جو کوئی بھی بات کرنا چاہتاہے اسے تین دن میں وقت مل جائے گا ۔
ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے شاہین باغ کی خواتین نے کہاکہ ہم مذاکرت کے قائل ہیں اور اگر امت شاہ بات کرنا چاہتے ہیں تو ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن بات کرنے تمام مظاہرین جائیں گے کوئی ایک مخصوص وفد نہیں جائے گا ۔ شاہین باغ کی خواتین یہ بھی کہاکہ متنازع شہریت قانون کے خلاف جتنے لوگ احتجاج کررہے ہیں سبھی کو چلنا چاہیئے۔
ددوسری طرف وزرات داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ ووزیر داخلہ امت شاہ کا شاہین باغ کی خواتین سے ملاقات کا کوئی وقت طے نہیں ہے ۔