متنازع بیان پر وارث پٹھان نے معافی مانگ لی ۔ عوام نے خیر مقدم کیا

اس بیان کے بعد ایک مرتبہ پھر اویسی پر بی جے پی ایجنٹ ہونے کا الزام لگنا شروع ہوگیاتھا اور وراث پٹھان کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا جارہاہے

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اور سابق ایم ایل اے وراث پٹھان نے اپنے متنازع بیان کیلئے معافی طلب کرلی ہے ۔ سی اے اے مخالف ایک ریلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاتھاکہ ابھی صرف شیرنیاں نکلی ہیں جب ہم نکلیں گے تو کیا ہوگا ۔ پندرہ کڑور سو کڑور پر بھاری پرجائیں گے ۔ اس بیان پر شدید ہنگامہ ہوااور مسلمانوں نے سب آگے بڑھ کر اس کی مذمت کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے مطالبہ کیا کہ وہ وراث پٹھان کو اپنی پارٹی سے برطرف کریں ۔ اسد الدین اویسی نے فور ی طور پر انہیں میڈیا میں بات کرنے پر پابندی عائد کردی اور اب انہوں نے پریس کانفرنس کے معافی بھی طلب کی ہے ۔ وراث پٹھان نے کہاکہ ہمارا مقصد ایسا نہیں تھا جیسا کہ میڈیا نے پیش کیا ہے ۔ میڈیا ہمارے بیان کو غلط طریقے سے پیش کررہی ہے ۔ میرے جملے سے اگر کسی کو تکلیف پہونچی ہے یا اس کا غلط مطلب نکالاجاتاہے تو میں معافی طلب کرتاہوں ۔
سوشل میڈیا پر وراث پٹھان کے اس بیان کا لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے اور اسد الدین اویسی کے اس اقدام کی ستائش کی ہے کہ انہوں نے بروقت کاروائی کیاہے ۔ حالاں کہ اس بیان کے بعد ایک مرتبہ پھر اویسی پر بی جے پی ایجنٹ ہونے کا الزام لگنا شروع ہوگیاتھا اور وراث پٹھان کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا جارہاہے ۔