انقرہ: (ملت ٹائمز) بھارت کی راجدھانی دہلی میں ہونے والے فرقہ وارانہ فساد پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگانے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیاہے ۔ ترکی کی راجدھانی انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اردگان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے ۔ اردگان کا کہنا تھا ۔ ہندوستان ایک ایسا ملک بن چکا ہے جہاں قتل عام بے لگام ہوچکاہے کس کا قتل عام مسلمانوں کا قتل عام۔ کون کررہے ہیں ۔ ہندو کررہے ہیں ۔ درس گاہوں میں پڑھنے والے بچوں کا قتل کررہے ہیں ۔ہاتھوں میں لوہے کے ڈنڈے لیکر مار رہے ہیں۔ دیکھتے ہوئے کس طرح یہ لوگ قاتلانہ حملہ کررہے ہیں ۔ اس طرح دنیا میں کیسے امن قائم ہوگا ۔ یہ کیا امن کا ساتھ دے سکتے ہیں ۔۔ نہیں عدل نصاف اور امن کیلئے ہم اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔ دنیا میں جہاں بھی ظلم ہوگے اس کے خلاف بولیں گے ۔ حق کیلئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے ۔
ہم آپ کو بتادیں ؛ دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ مصطفی آباد ۔ چاند باغ ۔ جعفرآباد ۔ کردم پوری ۔ گوکل پوری ۔ شیو وہار ۔ بھجن پورہ ۔ کراول نگر میں 24/25 کو فرقہ وارانہ فساد ہوگیا جس میں اکثریتی طبقہ کے لوگوں نے مسلمانوں پر حملہ کردیا۔ مسلمانوں کی دکانوں اور مکانوں کو لوٹ لیا جلا دیا ۔ چار مسجدوں کو بھی فرقہ پرستوں نے جلا دیا اور توڑ دیا اور توڑ پھوڑ کیا ۔ کئی بڑی مارکیٹ جلا دی گئی ہے ۔ اس فساد میں اب تک 40 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ دو سو سے زیادہ شدید زخمی ہیں ۔