چننی: ( ملت ٹائمز) سنی دارالعلوم محمودیہ منگلور کے تقریباً 28 طلباء و 8 طالبات چنئی کے راستے کشن گنج بہار جارہے تھے۔ لیکن اچانک لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ٹرین کینسل ہوگئی اور تمام طلبا و طالبات چنئی سینٹرل میں پھنس گئے تھے، جنہیں فوری طور سینٹرل کے قریب سلور ہوٹل پریمیٹ میں منتقل کیا گیا۔
سدرہ فاؤنڈیشن کے جوائن سکریٹری، پیام سدرہ کے مینیجنگ ایڈیٹر اور ملت ٹائمز کے چنئی بیورو چیف احمد علی صدیقی نے تمل ناڈو کے آئی جی جناب نجم الہدی کے اشارے پر فوری طور پر ہوٹل پہونچ کر طلبا و طالبات کے کھانے پینے کے علاوہ ماسک، سینی ٹائزر اور دیگر ضروریات کا انتظام کیا اور مزید مدد کی یقین دہانی کرائی اور لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی گھر تک پہونچانے کا وعدہ کیا ہے۔
انہوں نے ہوٹل کے مالک سے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے رہنے سہنے میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ نیز انہوں نے آئی جی جناب نجم الہدی صاحب کی طرف سے ان مجبور و لاچار طلباء و طالبات کے کھانے پینے کا انتظام کیا ہے۔
سدرہ فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کے نے آگے بھی لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔