سعودی  سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، ملک میں کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا دیا حکم

ریاض:  سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک میں کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

سعودی سپریم کورٹ نے ملک میں کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کوڑوں کی سزا کو قید اور جرمانوں میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے، حکم نامے کے مطابق یہ اقدام شاہ سلمان اور ان کے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ملک میں انسانی حقوق سے متعلق کی جانے والی اصلاحات کی ایک کڑی ہے۔