دربھنگہ: لاک ڈاؤن میں لاکھوں فیملی کھانے پینے کی محتاج ہوچکی ہے لیکن اس وقت سماجی تنظیموں و سماجی کارکنان نے بھی دن رات ایک کر لوگوں کو بھوکا نہ سونے دینے کا کام شروع کر رکھا ہے اس میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا پہلی صف میں نظر آرہی ہے اور پہلی صف میں ہی نظر آتی رہے گی ان باتوں کا اظہار فرنٹ کے بہار کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد ثناء اللہ نے کیا وہ ضلع کے بھروارہ علاقہ کے شکرپور، انکھولی، مہیش پٹی، حیات پور، بھروارہ کے مستحق لوگوں کے بیچ تقسیم رمضان کٹ پروگرام سے خطاب کررہے تھے پروگرام میں حلقہ کے قریب تین درجن لوگوں کو فرنٹ نے پورے مہینہ کا کچا راشن دیا موقع پر فرنٹ کے متھلا صدر محبوب عالم صاحب، بھروارہ حلقہ کے صدر محتاب عالم، شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلعی سکریٹری ارشاد عالم صاحب و ضلعی کمیٹی ممبر معظم مختار صاحب و پاپولر فرنٹ کے دیگر جانباز کیڈر موجود تھے۔