ترکی اہم سطح کی اقتصادی ترقی کے دہانے پر کھڑا ہے: ترک صدر

ہم سرمایہ کاری، ترقی، روزگار کے معاملات میں سستی کا موقع دیے بغیر سیدھے آگے بڑھتے جا رہے ہیں

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ تمام تر ابتدائی  پیش رفت نے ترکی کے ایک اہم سطح کی معاشی ترقی کے دہانے پر آن کھڑے ہونے کے اشارے دیے  ہیں۔
انقرہ: ایردوان نے استنبول میں قصرِ وحدالدین  سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے شرکت کردہ ’’ایرگینے ماحولیاتی تحفظ منصوبے‘‘ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ہم سرمایہ کاری، ترقی، روزگار کے معاملات میں سستی کا موقع دیے بغیر سیدھے آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔
صدر نے کہا کہ ’’ماہ مارچ میں  شروع ہوتے ہوئے اپریل میں بام عروج  تک پہنچنے کے  بعد ماہ مئی سے سست روی    آنے والی عام وبا کے باوجود سال کے پہلے 5 ماہ میں صنعتی علاقوں میں 520 نئے کارخانے لگائے گئے  ہیں۔‘‘
انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ترکی میں سال کی دوسری ششماہی میں اہم سطح کی شرح نمو  حاصل کی جائیگی۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں