فلسطین: اسلامی اوقاف کے مدیر کو اسرائیلی پولیس نے کیا گرفتار

اسلامی اوقاف کے ایک عہدے دار کے مطابق، مقبوضہ مشرقی القدس کے قدیم شہر میں واقع مسجد الاقصی میں اسرائیلی پولیس نے داخل ہوتے ہی ہمارے مدیر کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی پولیس نے القدس اوقاف اسلامی سے منسلک مسجد الاقصی کے انتظامی ادارے کے مدیر بسام الحلاق کو گرفتار کر لیا ۔
اسلامی اوقاف کے ایک عہدے دار کے مطابق، مقبوضہ مشرقی القدس کے قدیم شہر میں واقع مسجد الاقصی میں اسرائیلی پولیس نے داخل ہوتے ہی ہمارے مدیر کو گرفتار کر لیا۔
اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدےدار نے بتایا کہ ہمارے مدیر کی گرفتاری دراصل مسجد الاقصی کے جنوب مغرب میں واقع مروانی جامع مسجد کی تزیئن نو کے دوران عمل میں آئی ہے۔
اسرائیلی پولیس نے اس واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا ہے۔