’ آیا صوفیہ ‘ 24 جولائی کو نمازِ جمعہ کے ساتھ عبادت کے لیے کھول دیا جائے گا: ترک صدر

نمازِ جمعہ کے موقع پر عام وبا کے باعث مسجد میں محدود تعداد میں نمازیوں کے داخلے کی اجازت ہوگی ۔
آیا صوفیہ جامع مسجد 86 برسوں بعد 24 جولائی سے عبادت کے لیے کھولی جا رہی ہے، اس افتتاح کے موقع پر قرآنِ کریم کی تلاوت کی جائے گی، بعد ازاں نماز ادا کی جائے گی ، نمازِ جمعہ کے موقع پر عام وبا کے باعث مسجد میں محدود تعداد میں نمازیوں کے داخلے کی اجازت ہو گی۔ توقع ہے کہ نماز ِ جمعہ کی امامت محکمۂ مذہبی امور کے سربراہ علی ایرباش کریں گے۔
مسجد کے باہر بھی سماجی فاصلوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام نماز ادا کر سکیں گے، شہری سلطان احمد میدان میں بھی نماز ادا کر سکیں گے، وہاں پر یکجا ہونے والے نمازیوں کو ماسک، جسمانی صفائی کا سامان اور جائے نماز فراہم کیے جائیں گے ۔
استنبول دفترِ گورنر کی جانب سے تیاری اجلاس کے دوران افتتاح کے دن لی جانے والی تدابیر کا بھی تعین ہو گیا ہے۔ جس کی رو سے 24 جولائی کو سلطان احمد اور اطراف کے علاقوں کو سیکیورٹی اقدامات کے تحت آمدورفت کے لیے بند رکھا جائیگا۔ ٹراموے بند رہے گی اور میدان میں 17 ہزار پولیس اہلکار فرائض ادا کریں گے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ’’تمام تر انتظامات کی تکمیل کے بعد 24 جولائی 202 بروز جمعہ نمازِ جمعہ کے ساتھ آیا صوفیہ سرکاری طور پر عبادت کے لیے کھول دیا جائے گا ۔‘‘