ممبئی
آئی این ایس ۔ملت ٹائمز
اداکارہ شبانہ اعظمی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر فڑنویس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کو لے کر چل رہے تنازعات کے درمیان قانون نظام لاگو کرنے کے بجائے انہوں نے مہاراشٹر نونرمان سینا(ایم این ایس) کے ساتھ سودا کیا ۔جوہر کے ساتھ پروڈیوسرز گلڈ کے صدر مکیش بھٹ نے کل فڑنویس اور ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کے ساتھ ملاقات کی جن کی پارٹی فلم کے ریلیز ہونے کی مخالفت کر رہی تھی،فلم میں پاکستانی آرٹسٹ فواد خان بھی ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بالی ووڈ کے فلم ساز مستقبل میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کریں گے اور جوہر کو فلم کے آغاز میں اڑی حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ذکر ہوگا۔اعظمی(66)نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ کتنا المناک معاملہ ہے،وزیر اعلی سودا کرتے ہیں اور پانچ کروڑ میں حب الوطنی خریدتے ہیں،جبکہ وزیر داخلہ نے فلم کو پرامن طریقے سے ریلز کرائے جانے کا بھروسہ دلایا تھا۔انہوں نے کہا کہ سنگھ پریوار الگ زبان میں بولتا ہے اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی قانون نظام یقینی بنانے کے بجائے سودا کرتے ہیں۔ایم این ایس پر تنقید کرتے ہوئے اعظمی نے کہا کہ ان کی پارٹی لوگوں کی حب الوطنی طے کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا ایم این ایس فیصلہ کرے گا کہ میں محب وطن ہوں یا نہیں؟ میں ہندوستانی آئین کے سامنے جھکتی ہوں راج ٹھاکرے کے سامنے نہیں،کس کی حب الوطنی پر سوال کرنے کی ضرورت ہے.؟۔