مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل ’20’ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے شمالی مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی غیرقانونی یہودی بستیوں کے سربراہ “یوسی داگن” دبئی پہنچے ہیں جہاں انہوںنے اماراتی کمپنی کےساتھ یہودی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی فروخت کامعاہدہ کیا ہے۔ یوسی داگن کے ہمراہ مغربی کنارے کی بستیوں میں واقع فیکٹریوں کے سربراہان بھی امارات کے دورے پر گئے ہیں۔
چینل نے مزید کہا کہ “داگان ” فیکٹری کے سربراہان کے ساتھ پہلی بار یو اے ای کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے اماراتی کمپنیوں کے منیجرز سے ملاقات کے صرف ایک ماہ بعد یہ دورہ کیا ہے۔
چینل کے مطابق اسرائیلی کمپنیوں اور ایک اماراتی کمپنی کے مابین سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ۔ان معاہدوں میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ اماراتی کمپنی مغربی کنارے کے متنازع کارخانوں سے شراب ، شہد ، زیتون کا تیل اور دیگر اشیا درآمد کرے گی۔
متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعاون کے معاہدوں میں تیزی لائی ہے۔ دوسری طرف بحرین اور سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔