یمنی باغیوں کے ہاتھوں جامع مسجد کی بے حرمتی کا الخراش منظر
صنعاء
ملت ٹائمز/العربیہ
یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کی خبریں تو روز آتی ہیں مگر باغیوں کی ریشہ دوانیاں صرف انسانی حقوق کی پامالیوں تک محدود نہیں ہیں۔ باغی اللہ کے مقدس گھروں کی حرمت کو بھی کھلے عام پامال کررہے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کیمطابق سماجی کارکنوں نے یمن کی ایک تاریخی جامع مسجد کے اندرونی مناظر کی دلخراش تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہیں جن میں مسجد کو کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل اور بدترین تباہی اور بربادی کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔
یہ مناظر تعز گورنری کی مسجد توحید کے ہیں جس کے اندر توڑپھوڑ کے ساتھ ساتھ اس میں کوڑا کرکٹ پھینک کر اللہ کے گھر کی انتہائی بھیانک طریقے سے بے حرمتی کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ یہ پہلا واقعہ نہیں کہ کسی مسجد کی باغیوں کے ہاتھوں ایسی مجرمانہ بے حرمتی کی گئی ہو۔ صنعاء سے عمران تک اور تعز سے صعدہ تک کوئی شہر ایسا نہیں جہاں کی مساجد یمن کے نام نہاد اسلام کے نام لیواؤں حوثی باغیوں کی دست برد سے محفوظ رہی ہوں۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوںںے گذژشہ کچھ عرصے کے دوران یمن کے 22 شہروں میں 130 مساجد اور 147 اسلامی مراکز پرحملے کرکے ان کی توڑپھوڑ کی۔
صرف مساجد ہی باغیوں کے نشانے پرنہیں بلکہ ان کے آئمہ، موذنین اور خطباء بھی باغیوں کی ریشہ دوانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ مساجد سے وابستہ علماء کو بے دخل کردیا گیا۔ ان کی تنخواہیں بند کردی ہیں اور کئی مساجد کو ویران کرنے کے ساتھ ساتھ بعض کو سے سے شہید کردیا گیا ہے۔
حال ہی میں تعز شہر کی جامع مسجد توحید کے اندرونی مناظر سامنے آئے جن سے یمن میں حوثی باغیوں کے ہاتھوں اللہ کے گھروں کی بے حرمتی کے مجرمانہ طرز عمل کی عکاسی ہوتی ہے۔