مظاہرہ کو لیکر بہار سرکار کا فیصلہ جمہوری روح کے خلاف، فیصلہ واپس لے سرکار : محمّد ثناء اللہ
(پریس ریلیز) ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے جس میں عوام کو اپنی باتوں کے رکھنے اور اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے مکمل آزادی و حق دیا گیا ہے اور سرکاروں کی ذمہ داری ہیکہ وہ عوام کے ان حقوق کی حفاظت کریں ان باتوں کا اظہار پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ثناء اللہ نے اپنے پریس بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ سرکاروں کی طرف سے ایسے اقدامات کا ہونا جوکہ آزادی اظہار رائے یا احتجاج کے حق کے خلاف ہو بیحد افسوسناک ہوتا ہے انہوں نے بہار سرکار کی طرف سے لیے گئے اس فیصلے کی سخت مزمت کیا جس میں سرکار نے دھرنوں میں کچھ حادثہ ہوجانے پر اس مظاہرہ میں شامل افراد کو سرکاری نوکری و سرکاری ٹھیکہ نہ دینے کا فیصلہ لیا ہے انہوں نے اسے بالواسطہ مظاہروں کو دبانے اور مظاہرہ کا حق چھیننے کی شازش بتاتے ہوئے اسے جلد واپس لینے کی مانگ کیا اور کہا کہ اگر سرکار اسے واپس نہیں لیتی ہے تو ہم اس فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے ساتھ ہی محمد ثناء اللہ نے شوشل میڈیا پر سرکار کے خلاف لکھنے والوں کو مجرم گردانے جانے پر بھی اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیا اور نتیش کمار کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ یاد رکھے کہ بہار اس بھارت کا ایک صوبہ ہے جوکہ مکمل طورپر جمہوری روح و مکمل طورپر جمہوری آئین رکھنے والا ملک ہے لہذا وہ یہ تانا شاہی حکم کو واپس لے اور آئندہ اس طرح کے فیصلوں و احکامات سے پرہیز کریں نہیں تو پھر عوام اپنے جمہوری حقوق کی حفاظت اپنے طورپر کرنے پر مجبور ہوگی
پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار نے تمام جمہوریت پسند تنظیموں و افراد سے درخواست کیا کہ وقت رہتے ہی جمہوری اقدار کی حفاظت کیلئے میدان عمل میں آجائے