سابق کاؤنسلر حاجی تاج محمد دہلی اردو اکیڈمی کے وائس چانسلر منتخب، گورننگ کونسل میں صحافی جاوید رحمانی ، عبد الماجد نظامی سمیت متعدد شخصیات شامل

نئی دہلی: (پریس ریلیز) اردو اکادمی، دہلی کی گورننگ کونسل کی تشکیلِ نو دوسال کے لیے عمل میں آ گئی ہے جس کے وائس چیئرمین کی ذمہ داری اردو اکادمی کے چیئرمین اور دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے حاجی تاج محمد کے سپرد کی ہے۔ حاجی تاج محمد کانگریس کے کاؤنسلر رہ چکے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے عام آدمی پارٹی جوائن کیا ہے ۔ اس کے علاوہ گورننگ کونسل میں جن لوگوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں اردو کے مشہور صحافی جاوید رحمانی اور عبد الماجد نظامی سمیت مندر جہ ذیل افراد شامل ہیں ۔ جناب جاوید خاں۔ جناب رفعت علی زیدی۔ جناب منّے خاں۔ جناب عظیم اللہ شمسی۔ جناب سلیم صدیقی۔ محترمہ رخسانہ خان۔ جناب سلیم چودھری۔ محترمہ شبانہ بانو۔ جناب محمد شکیل۔ جناب عین الحق۔ جناب محمد ضیاء اللہ۔ جناب محمود خان۔محترمہ رخشی حسن۔ محترمہ نکہت پروین۔ جناب وسیم الزماں اسرار قریشی۔ جناب محمد شاداب۔ جناب شیخ فاروق زماں (جاوید)۔ جناب محمد نفیس منصوری۔ جناب محمد مستقیم خاں۔ سکریٹری اردو اکادمی، دہلی ( ممبر سکریٹری)