راہل ،پرینکا کی مہنگائی کے خلاف مہم میں شامل ہونے کی اپیل








کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو مہنگائی کے دلدل میں لگاتار دھکیل رہی ہے ، لہذا لوگوں کو مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے پارٹی کی مہم میں شامل ہونا چاہئے ۔ راہل گاندھی نے کہا’’افراط زر ایک لعنت ہے۔ مرکزی حکومت صرف ٹیکس کمانے کے لئے عوام کو مہنگائی کے دلدل میں ڈال رہی ہے۔ ملک کی تباہی کے خلاف آواز اٹھائیں، مہم سے جڑیئے‘‘۔

پرینکا گاندھی نے کہا ’’مہنگائی پر بی جے پی حکومت کے بہانے، سردی کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں ، گزشتہ حکومتیں قصوروار ، لوگ کم سفر کریں ، اسلئے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے، عام لوگوں کے مسائل کو نظرانداز کرتے ہوئے ، اس بار بہانوں کی بوچھار‘‘۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *