اردو کی ترویج و ترقی، توسیع و اشاعت کے لیے آج 16مارچ کو اردو ورکشاپ ، سیمینار و مشاعرہ








سیتامڑھی: (معراج عالم بیورو رپورٹ) بہار سرکار کی ثانوی زبان اردو کی ترویج و ترقی، توسیع و اشاعت اور عملی نفاذ کے لئے اردو ڈائرکٹوریٹ ، محکمہ کابینہ سیکریٹریٹ بہار پٹنہ کی حسب ھدایت ضلع اردو زبان سیل سیتامڑھی کے زیر انتظام فروغ اردو سیمینار و مشاعرہ اور ورکشاپ 16 مارچ کو کلکٹریٹ کے پریچرچا بھون میں منعقد ہوگا۔

ضلع اردو زبان سیل کی انچارج آفیسر بشمول سینیر ڈپٹی کلکٹر سونی کماری نے بتایا ھے کہ اردو ڈائرکٹوریٹ محکمہ کابینہ سیکریٹریٹ ، بہار پٹنہ ھدایت میں ضلع سطحی فروغ اردو سیمینار ، ورکشاپ اور مشاعرہ کا انعقاد ہونا ہے، جس کی صدارت ضلع مجسٹریٹ سیتامڑھی ابھیلاشا کماری شرما کریں گی، یہ پروگرام 10:00 بجے صبح سے 05:00 بجے شام تک چلے گا، اس پروگرام کی عملی کاروائی کے مد نظر ضلع تعلیمی آفیسر،( ڈی ای او) اور ڈی پی او (ایجوکیشن) کو محکمہ جاتی مراسلہ کے ذریعے اردو معلموں کو اس سیمینار میں شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، ضلع کلکٹر کے مراسلے میں دی گئی ھدایت کے تناظر میں ضلع ایجوکیشن آفیسر اور ڈی پی او نے ضلع کے سبھی بلاک کے بی ای او کو پروگرام میں بروقت خود شریک رھنے اور جملہ اردو معلمین کو سیمینار میں شرکت کی ہدایت جاری کر دیا ہے، کرونا جیسی عالمی وباء کا خیال کرتے ہوئے سوشل ڈسٹینسنگ کا مکمل خیال کرنے اور ضابطہ ایس او پی پر عمل کی ھدایت ھر شرکت کرنے والوں کو دی گئی ھے ، اردو عملوں میں عملی طور پر صلاحیتوں میں مزید اضافہ اور ثانوی سرکاری زبان اردو کی ترویج و ترقی اور توسیع و اشاعت کے مد‌نظر ھی سیمینار و مشاعرہ کا انعقاد ہونا ہے ۔
ایم ایف حسن قاسمی پروگرام کنوینر نے کہا کہ پروگرام کی تیاری چل رہی ہے اس میں سیتامڑھی کے تمام ملحقہ مدارس کے معلمین، پرائمری، مڈل و ہائی اسکول کے اردو اساتذہ شامل ہونگے، پروگرام کے اختتام سے قبل تیسرا سیشن بالخصوص محفل مشاعرہ کا منعقد ہوگا جس میں مقامی و بیرونی معروف و مشہور شعراء کی شرکت ھوگی ۔ پروگرام کی کامیابی کے لئے ضلع کے تمام محبان اردو اور ارباب اردو سے شرکت کر کی پرخلوص گذارش کی گئی ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *