آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مفتی اعجاز ارشد قاسمی کا انتقال






نئی دہلی: (ملت ٹائمز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اور نوجوان عالم دین مفتی اعجاز ارشد قاسمی کا مختصر علالت کے بعد آج دہلی میں انتقال ہوگیا۔
مرحوم گذشتہ دو تین دنوں سے علیل تھے ۔نزلہ بخار آنے کی کرونا کی رپورٹ ان کی پازیٹیو آگئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرانے کی کوشش کی گئی تاہم بیڈ اور آکسیجن کی کمی ہونے کی وجہ سے کافی تاخیر ہوگئی۔ فرید آباد کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہاں آکسیجن کی کمی تھی ۔دیر رات انہیں شاہین باغ کے گرپس ہسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن طبعیت اور بگڑتی گئی جس کے دوبارہ فرید آباد لے جایا گیا جہاں ان کی روح پرواز کرگئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *