موتیہاری: (فضل المبین) جمیعت علماء بہار کے جنرل سکریٹری الحاج حسن احمد قادری آج جمعرات کو انتقال کر گئے انکی انتقال کی خبر پورے بہار میں پھیل گئی جہاں انکے متعلقین و متوسلین اور جمعیت علماء کے کارکنان و زمہ داران کے درمیان غم کی لہر دوڑ گئی ۔
وہیں انکی انتقال کی خبر پر مشرقی چمپارن کے مختلف مدارس و مساجد میں خاص دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ۔ اور انکے لئے بلندی درجات کی دعائیں کی گئیں ۔
انکی انتقال کی خبر پر جمیعت علماء مشرقی چمپارن کے نائب صدر و ڈھاکہ جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا نذر المبین ندوی نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ : محترم الحاج حسن احمد قادری کے انتقال کی خبر سن کر مجھے ذاتی طور بہت صدمہ ہوا ہے ۔ حضرت قادری صاحب سے میرا رشتہ کم و بیش تیس سالوں کا تھا ۔ وہ انتہائی خلیق و ملنسار تھے اور اپنے حسن اخلاق سے لوگوں کو جوڑنے میں مہارت رکھتے تھے ۔ انکی رحلت جمعیت علماء کے لیے اور ملت اسلامیہ کے لیے عظیم سانحہ ہے ۔ اُنہوں نے پورے اخلاص اور جان سوزی کے ساتھ جمیعت علماء کی نصف صدی زیادہ خدمت کی ۔ وہ حضرت فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی اور قائد ملت حضرت مولانا سید ارشد مدنی کے بطور خاص معتمد تھے حسن احمد قادری کی رحلت سے حسن عمل اور جہد مسلسل کے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ۔
وہیں موتیہاری جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا قاری جلال الدین قاسمی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ : مرحوم قادری صاحب ملت اسلامیہ کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مستعد اور سینہ سپر رہا کرتے تھے ۔ وہ حضرات علماء کرام اور اکابر کے اعتماد یافتہ میں سے تھے ۔ اُنہوں نے جمیعت علماء کی بیش بہا خدمات انجام دیں ہیں جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انکا انتقال ملت کا ایک عظیم خسارہ ہے ۔ جمیعت علماء مشرقی چمپارن کے جنرل سکریٹری مولانا جاوید عالم قاسمی نے بھی غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ : ۔حسن احمد قادری کام کرنے اور کرانے کا ہنر جانتے تھے۔ جمعیت علماء کی شناخت ان کے ساتھ بہار میں ہوئی تھی ۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی ملی مسائل کے ساتھ لڑی ، ان کی کاوشوں سے بہت سارے مسائل بھی حل ہوئے۔ان کے پاس مسائل کی پوری فہرست موجود ہوا کرتی تھی اور ملی مسائل کو لیکر حکومت سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتے تھے ۔ قادری صاحب کے انتقال سے ہم خدام جمیعت نے ایک نایاب جوہر کو کھو دیا ہے جس کی تلافی بظاہر نظر نہیں آتی ۔ وہیں انکے انتقال پر غم کا اظہار کرنے والوں میں جمیعت علماء مشرقی چمپارن کے صدر مولانا عبد السلام قاسمی ، مولانا محمد طیب اسعدی ، مولانا ضیاء الحق قاسمی ، مولانا حدیث قاسمی ، مولانا امان اللہ مظاہری، مولانا صدر عالم ندوی ، مولانا بہاؤ الدین قاسمی ، مولانا سراج الحق قاسمی ، قاری عبد الروف قاسمی ، مولانا عبد اللہ مظاہری ، مفتی ثنا اللہ مظاہری، مولانا محمد جاوید مظاہری ، مفتی محمد احمد قاسمی ، مولانا مجیب الرحمٰن ، مولانا سعد احمد قاسمی ، مولانا سعید احمد قاسمی ، راقم الحروف فضل المبین جنیدی ، مولانا اعجاز عالم مظاہری, مولانا فضل اللہ قاسمی ، قاری منور حسین ، قاری علاء الدین ایمانی ، قاری سراج احمد سمیت سیکڑوں اسماء شامل ہیں ۔

Leave a Reply